مجمع احباب

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - دوستوں کی محفل، احباب کی مجلس۔  کی مجمع احباب میں گفتار سمجھ کر ایک بات کہی ہم نے تو سو بار سمجھ کر      ( ١٨٧٠ء دیوان اسیر، ٤٥:٣ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'مجمع' کے آخر پر کسرہ اضافت لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم 'اسم 'احباب ' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٧٠ء کو "دیوان اسیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: عربی
جنس: مذکر